18 مئی 2012 - 19:30

کراچی میں جمعہ کی رات قتل و غارت گری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کے نتیجہ میں چند ہی گھنٹوں میں 10 افراد کو موت کی وادی میں پہنچا دیا گیا بلدیہ ٹاؤن نمبر پانچ میں دو بھائی نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے انچولی میں ایمبولینس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے کراچی کے علاقہ انچولی میں نا معلوم افراد نے ایمبولینس اور کار پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے تین افراد دم توڑ گئے.

ابنا: پولیس کے مطابق اے ایم آئی کو سعید آباد کے علاقہ میں محبت کی شادی کرنے والے عبد الکلام جاں بحق ہوا تھا جس کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی سعید میں مدعیت میں درج کیا گیا اور دو روز بعد سعید اور اس کے ایک اور بھائی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا مقتولین اپنے پیاروں کی نعشیں لینے ایدھی سرد خانے جا رہے تھے کہ خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ایس ایس پی سینٹرل آصف قاسم خان انچولی واقعہ میں جاں بحق افرادکی تعداد سے تو نا واقف تھے تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے

بلدیہ ٹاؤن نمبر پانچ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مرید اور بشیر جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق مقتولین سگے بھائی تھے بلدیہ ٹاؤن میں ہی خیبر چوک کے قریب نا معلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار محمد خان اور محمد عارف جاں بحق ہو گئے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند نعش برآمد ہوئی سہراب گوٹھ کے علاقہ حسن نعمان کالونی میں فائرنگ سے 20 سالہ عثمان علی جاں بحق ہو گیا لیاری دھوبی گھاٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سفیان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔کراچی میں لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کر کے 6 مشتبہ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ ۔ شاہ فیصل اور شاہ لطیف کالونی میں فائرنگ سے دو افراد مارے گئے۔کراچی میں لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں مسجد سے چپل چوری کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی عینی شاہدین کے مطابق تلخ کلامی کے بعد ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس سے خاتون سمیت 8افراد زخمی ہو گئے، دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو اسپتال میں دم توڑ گیئے۔ فائرنگ سے4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں محمد سراج ، دوا شیر ہدایت اللہ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور 6 مشتبہ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں مسلح افراد نے ایک شخص کامران کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ شاہ لطیف کالونی میں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا.

.......

/169