ابنا: الحوثی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن ضیف اللہ شامی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن میں امریکہ اور القاعدہ کے اہداف ایک ہی طرح کے ہیں اور امریکہ القاعدہ سے مقابلے کے بہانے یمن کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔
ضیف اللہ شامی نے صوبہ صعدہ میں عوام کے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز بھی اس علاقے میں مظاہرے ہوئے تھے اور امریکی ڈرون طیارے گذشتہ روز ہی سے اس علاقے پر نچلی پروازیں کر رہے ہیں اور یہ اقدامات امریکی صدر کی دھمکیوں کے مطابق ہیں جو انہوں نے یمن میں خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کے مخالفین کو دی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ملت یمن ایک طاقتور اور توانا قوم ہے جو بیرونی ملکوں کی مداخلت کے بغیر اپنے ملک کا انتظام سنبھال سکتی ہے۔....... /169