16 مئی 2012 - 19:30

ايران کے قومي نشرياتي ادارے آئي آر آئي بي کي عالمي سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا ہے کہ عصر حاضر ميں ذرائع ابلاغ کي آرائش دو قطبي نظام کي جانب بڑھ رہي ہےـ

ابنا: ڈاکٹر محمد سرافراز نے آئي آر آئي بي کي عالمي سروس کے عہديداروں کے اجلاس ميں کہا کہ يہ ماحول مشرق وسطي کے اسلامي ممالک ميں پھيلي اسلامي بيداري کي وجہ سے قائم ہوا ہے جو ديگر ممالک ميں بھي حريت پسندانہ اور روشن فکرانہ تبديليوں اور تحريکوں کا باعث بنا ہے - انہوں نے کہا کہ اسي بيداري کے نتيجے ميں يورپ اور امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک بھي زور پکڑ رہي ہےـ
  ڈاکٹر محمدسرافراز نے ان تغيرات سے ميڈيا پر پڑنے والے اثرات کے بارے ميں کہا کہ عراق اور افغانستان پر امريکہ کے حملے کے دور ميں ہم نے ميڈيا کے دو طاقتور حلقوں کے مقابل جو باطل کے طرفدار تھے ايک تيسرا تشہيراتي محاذ قائم کيا ـ  انہوں نے کہا کہ افغانستان پر غاصبانہ قبضے کے وقت سي اين اين جيسے امريکا نواز ذرائع ابلاغ دہشت گردي کے خلاف جنگ کے نعرے بلند کرتے تھے جبکہ دوسري جانب الجزيرہ جيسے ٹي وي چينلوں نے طالبان اور القاعدہ کي حمايت کي ـ

عراق پر حملے کے وقت بھي يہي صورت حال سامنے آئي، ايسے ميں ايران کے نشرياتي ادارے کي عالمي سروس نے ايک تيسرا نقطہ نگاہ متعارف کرانے کي کوشش کي ـ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنيا کے ذرائع ابلاغ دو قطبي نظام کي جانب بڑھ رہے ہيں ، چنانچہ  نشرياتي اداروں کو خود فيصلہ کرنا ہے کہ وہ امريکا کے تسلط پسندانہ نظام کي سمت ميں جائيں گے يا اس کے مقابل محاذ  ميں شامل ہوں گے-
     انہوں نے کہا  کہ امريکا کي نجي سيکورٹي کمپني بليک واٹر اور القاعدہ عراق اور شام ميں يکساں کارکردگي انجام دے رہے ہيں اور دونوں بے گناہ انسانوں کا خون بہانے ميں مصروف ہيں ـ ڈاکٹر سرافراز نے پريس ٹي وي، العالم  اور سحر يونيورسل کي آذري سروس کے راستے ميں کھڑي کي جانے والي رکاوٹوں کو ان کي موثر کارکردگي کي علامت قرار دياـ
ڈاکٹر سرافراز نے آئي آر آئي بي کي عالمي سروس  کے عہديداروں اور کارکنان کي خدمات کي قدرداني کي اور کہا کہ اس شعبے ميں تيار ہونے والي دستاويزي فلميں اور ديگر پروگرام رفتہ رفتہ معيار کے اعتبار سے بہتر ہو رہے ہيں تاہم ابھي بہت کچھ انجام دينے کي ضرورت ہے اور لگن اور دلجمعي سے کام کرکے اس ہدف کو پورا کرنا ہے-
.......

/169