ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغرسلطانیہ نے ایٹمی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹرہرمن ناکارٹس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے دوروزہ مذاکرات مفید اور مثبت رہے ہیں
انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا ہے اور مذاکرات میں پیشرفت حاصل ہوئی ہے اور پیر کے دن مذاکرات کا اگلا دور منعقد ہوگا بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہرمن نے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کو مفید اور تعمیری قراردیا........ /169