ابنا: جلال الصغیر نے دمشق میں رقیہ سلام اللہ علیہا مسجد کے امام جماعت کے قتل کے ردعمل میں اپنے ایک بیانیے میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے کے دعویداروں اور شام کے حالات پرتشویش کا اظہار کرنے والوں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی جانب توجہ دے کراپنی حقیقیت کااظہارکریں۔
الصغیر نے مزید کہا ہے کہ وحشی ناصبی اوران کے حامی یعنی آل سعود اور آل یھود قطر کے حکام اور اس آگ پرتیل چھڑکنے والے ممالک یعنی امریکی،فرانسیسی،صہیونی اوربرطانوی، شام میں شیعوں کے قتل عام کے ذمہ دارہیں۔
العالم چینل کی سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق حمص اورشام سے ہزاروں شیعوں کو نقل مکانی پرمجبورکیا گیا ہے اور حمص،حلب ادلب اور دمشق کے سینکڑوں شیعوں کا اغوا کرلیا گیا ہے۔
الصغیرنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں شیعوں کی مدد کےلیے فوری اقدام کریں کیونکہ وہ بھی اس ملک کے شہری شمارہوتے ہیں۔
.......
/169