ابنا: تفصیلات کے مطابق لنک روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے کالعدم وھابی جماعت سپاہ صحابہ کے دھشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں طاہر علی اور سجاد علی کو شہید کردیا۔
بعدازاں دونوں بھایئوں کا جسد خاکی علمدار روڈ پر واقع امام بارگاہ لے جایا گیا۔ جہاں دونوں شہدا کو غسل کفن دیا گیا۔بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جس میں خاص طور پر شیعہ طبقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم لشکر جھنگوی جو کہ اہل سنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کی ہی ایک یونٹ ملوث ہے۔ اس گروپ کا مقصد کسی بھی مخالف اور ان کے خلاف قانونی کاروئی کرنے والے سرکاری اہل کاروں کو قتل کرنا ہے۔ مقامی پولیس اور دیگر ادارے ان کے خلاف کسی قسم کی کاروئی کرنے سے گریزاں ہیں۔ کیونکہ یہ دہشت گرد عناصر کاروائی کرنے والے اہل کاروں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔
صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ لہذا سکورٹی اداروں کو ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس حکمت عملی اپنانی ہوگی۔
........
/169