14 مئی 2012 - 19:30

فرانس ميں صدارتي انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگيا، نو منتخب صدر فرانسوااولاند آج اپنے منصب کا حلف اٹھا رہے ہيں.

ابنا: فرانس کي قومي اسمبلي کي 577نشستوں پر انتخابات کيلئے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے جو جمعے تک جاري رہے گا. پولنگ کا پہلا راونڈ 10جون کو ہوگا جس ميں پہلي اوردوسري پوزيشن حاصل کرنے والوں کے درميان ون ٹو ون مقابلہ 17جون کو ہوگا اور نومنتخب اسمبلي کے ارکان 24جون کو اسمبلي کي رکنيت کاحلف اٹھائيں گے.

فرانس کي موجود ہ اسمبلي ميں شکست سے دوچار ہونے والے صدرسرکوزي کي جماعت يوايم پي کو 320ممبران کے ساتھ اکثريت حاصل ہے.مگر اس کے باوجود صدارتي انتخاب ميں شکست کے بعد ان کي جماعت کي حکومت مستعفي ہوگئي ہے، موجودہ اسمبلي سوشلسٹ پارٹي کے پاس 204 ممبران ہيں. قومي اسمبلي کے آنے والے انتخابات ميں سوشلسٹ پارٹي کو اکثريت ملنے کا امکان ہے.

سوشلسٹ پارٹي کو سينيٹ کے 348 کے ہاوس ميں 143 ممبران کے ساتھ اکثريت حاصل ہے. سينيٹ کے انتخابات گزشتہ سال ہوئے تھے. سرکوزي کي جماعت کے سينيٹ ميں 136ممبران ہيں. سوشلسٹ پارٹي کے فرانسوا اولاند نئے صدر منتخب ہوچکے ہيں جن کي جماعت کو سينيٹ ميں اکثر يت حاصل ہے، ان کو اسمبلي کے حاليہ انتخابات ميں بھي اکثريت کي ضرورت ہے تاکہ ان کي جماعت اپنے اتحاديوں کے ساتھ مل کر حکومت بنا سکے اور صدارتي انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جاسکيں گے. .....

/169