13 مئی 2012 - 19:30

جيسے جيسے اسرائيل کي جعلي حکومت کے قيام کا دن قريب آتا جارہا ہے صيہونيوں کے خلاف مظاہروں اور عالمي نفرت ميں بھي شدت آتي جارہي ہے.

ابنا: فلسطين پر قبضہ اور صيہوني حکومت کي غير قانوني تشکيل کي سالگرہ کے موقع پر دنيا کے مختلف ملکوں ميں صيہونيوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گيا ہے-

سن انيس سو اڑتاليس ميں مئ کے مہينے کي درمياني تاريخوں ميں صہیوني ریاست نے اپني غير قانوني تشکيل کا باضابطہ اعلان کيا تھا - اس غير قانوني حکومت کي تشکيل کے ساٹھ برسوں بعد بھي يہ حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود ، اپني غير قانوني حيثيت کو قانوني جواز فراہم کرنے ميں کامياب نہيں ہو سکي ہے اور دنيا کے مختلف ملکوں ميں ہونے والے مظاہرے اسے ثابت کرتے ہيں - يہ مظاہرے يورپي ملکوں تک پھيل گئے ہيں جہاں کي حکومتيں صہیوني ریاست کي حامي سمجھي جاتي ہيں - اسي سلسلے ميں لنڈن ميں فلسطينيوں کي حمايت ميں مظاہرہ ہوا ہے –

يوم نکبہ کي مناسبت سے ہونے والے اس مظاہرے ميں لندن کے شہريوں نے صيہونيوں کے ہاتھوں فلسيطنيوں کے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کيا - رپورٹ کے مطابق ، مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈس تھے جن پر فلسطيني سرزمينوں کي آزادي سے متعلق نعرے لکھے ہوئے تھے  اور مظاہرين فلسطين کے بے ‏گناہ عوام پر صہیوني ریاست کے مظالم کي مذمت کر رہے تھے - سن انيس سو اڑتاليس سے آج تک ہر سال مئ کے درمياني تاريخوں ميں ، غير قانوني صہیوني ریاست کي تشکيل کي سالگرہ کے تناظر ميں فلسطين اور ديگر علاقوں کے لوگ خصوصي طور پر مظاہرے کرتے ہيں غير قانوني صہیوني ریاست کي تشکيل ميں برطانيہ کے کردار کے پيش نظر ، برطانوي عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں اور خاص طور پر مسلمانوں نے ہفتے کے روز برطانوي وزير ا‏عظم کے دفتر کے سامنے اجتماع کرکے صہیوني ریاست کے غاصبانہ قبضے اور اس کے مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کيا - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ جب سويڈن کے بھي دسيوں شہريوں نے يوم نکبہ پر مظاہرے کئے -

صہیونيت مخالف اس مظاہرے ميں اس ملک ميں رہنے والے بہت سي فلسطيني ، سياسي جماعتوں اور فلسطين کي حمايت کرنے والي تنظيموں نے حصہ ليا - ميڈريڈ ميں بھي تقريبا تيس ہزار لوگوں نے فلسطيني عوام سے اظہار يکجہتي کے لئے ريلي نکالي - ريلي ميں حصہ لينے والے مظاہرين ، فلسطيني ملت کے لئے آزادي ، فلسطيني قيديوں کے لئے آزادي ، فلسطيني قوم کي جد جہد زندہ باد جيسے نعرے لگا رہے تھے يہ مظاہرہ ميڈريڈ کے اہم ترين اسکوائر پر ہوا اور صہیوني جيلوں ميں فلسطيني قيديوں پر ہو رہے مظالم کي ياد دلانے کے لئے مظاہرين نے ہاتھ باندھ رکھے اور آنکھوں پر پٹي باندھ رکھي تھي مظاہرين نے فلسطيني قيديوں سے اظہار يکجہتي کے لئے ايک منٹ خاموشي اختيار کي - يہ مظاہرے عالمي سطح پر فلسطينيوں کي حمايت ميں اضافے اور اسرائيل کے مزيد الگ تھلگ ہونے کي علامت ہيں.......

/169