مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ بلوچستان کا پریس ریلیزحوالہ نمبر۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ۱۳۰ـ۲۰۱۲ پریس ریلز مورخہ ۱۳مئی ۲۰۱۲حضر ت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا نور ہدایت اور تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ علمائےمجلس وحدت مسلمین، ابو تراب اوپن سکاؤٹس اور منتظران امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام بی بی دوجہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک عظیم الشان علمی سیمینار "فاطمۃ الزہرا (سلام اللہ علیہا) نور ہدایت" کے عنوان سے میجر نادرعلی انسٹیوٹ کے فاطمۃ الزہراء ہال میں منعقد کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی چیف آف ہزارہ ٹرائیب سردار سعادت علی تھے۔ ان کے علاوہ علماء اکابرین سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلسے سے جناب سردار سعادت علی ہزارہ، میجر (ریٹائرڈ) نادرعلی ہزارہ، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ مقصودعلی ڈومکی، جناب کرنل نیازعلی چنگیزی،اورعلامہ سیداحمد موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہراء (س) تمام خوبیوں کا محور ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بی بی دوعالم حضرت فاطمۃ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کا نہایت احترام کرتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) حضرت فاطمۃ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کی شان اپنی نورانی احادیث کے ذریعے بیان فرمائی ہے۔ حضرت فاطمۃ الزہراء(س) دونوں جہانوں کی خواتین کی سردار، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جگر کا ٹکڑا، زوجۂ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام مادرحسنین علیہما السلام سردار اہل جنت اور تما م کمالات و خوبیوں کی مالکہ ہیں۔حضرت فاطمۃ الزہراء (سلام اللہ علیہا) پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں، اور ان کی ذات مبارک تمام خوبیوں کا محور ہےاور تمام خواتین کےلئے حیاء و عفت اوراپنے گھر، شوہر اور بچوں کی خدمت و تربیت اور معاشرے میں زند گی گزارنے کےلئے ایک عملی نمونہ اورمشعل راہ ہیں جس میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ مقررین نے کہا کہ حضر ت اما م خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) حقیقی معنوں میں حضر ت فاطمۃ الزہراء (س) کے فرزند ہیں۔ جنہوں نے فاطمۃ الزہراء (س) کی سیرت طیبہ سے عملی طورپر تربیت حاصل کرکے اسلامی انقلاب کی قیادت کی۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی عملی زندگی میں کردار فاطمی لانا چاہئے کیونکہ اسی میں اپنے معاشرے کی بہترین تربیت اور اپنے اہل وعیال کی صحیح تربیت کےلئے عملی نمونے ہیں جوہمار ی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ لہٰذا ہمیں بھی خلوص کو اپنا شعار بناکر معاشرے کی خدمت، اپنے اہل وعیال کی خدمت، معاشر ے کے کمزور طبقے اور تہی دست لوگوں سے اچھا برتاؤ حضرت فاطمۃ الزہراء (س) سے سیکھ لینا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔
/110
















