ابنا: حمزہ نامی ایک شخص نے خود کو اس گروہ کا ترجمان بتاتےہوئے مولوی رحمانی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے.
مولوی ارسلان رحمانی طالبان سے مذاکرات کرنے کے ذمہ دار تھے اور امن کمیٹی کے فعال اراکین میں شمار ہوتے تھے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ طالبان کے وہ کمانڈر جو پاکستان سے ہٹ کر افغانستان کی حکومت کے قریب ہونےکی کوشش کرتے انہیں پراسرار طور پر قتل کردیا جاتا ہے۔ اس سے قبل طالبان نے افغانستان کی امن کمیٹی کے چیرمین پروفیسر برہان الدین ربانی کو قتل کیا تھا۔ برہان الدین ربانی طالبان کے خود کش حملے میں مارے گئے تھے۔.......
/169