ابنا: اطلاعات کے مطابق تحريک حماس کے عسکري ونگ کے درجنوں افراد سميت سيکڑوں فلسطينيوں نے غزہ پٹي کے شہر بيت لاہيا ميں مظاہرے کئے اور اپنے ہاتھوں ميں قيديوں کي تصاوير اٹھاکر مارچ کياـ
مظاہرين نے زور دے کر کہا کہ قيديوں کي رہائي کا واحد راستہ صيہوني حکومت کے خلاف جدو جہد اور مزاحمت ہے.
غرب اردن کے شہر رام اللہ ميں بھي فلسطيني قيديوں اور خاص طور پر بھوک ہڑتال پر بيٹھے قيديوں سے اظہار يکجہتي کے لئے مظاہرے ہوئےـ
دو ہزار سے زائد فلسطيني قيديوں نے گزشتہ سترہ اپريل سے جيلوں کي ابتر صورت حال اور اپنے ساتھ ہونے والے غيرانساني سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھي ہے-.......
/169