9 مئی 2012 - 19:30

شیعیان کوئٹہ کی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون علی آباد میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان کوئٹہ کی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون علی آباد میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔جلسے سے چیف آف ہزارہ ٹرائیب سردار سعادت علی ہزارہ، جناب سید اشرف زیدی، جناب علامہ سید ہاشم موسوی،جناب علامہ محمد جمعہ اسدی، ایچ ڈی پی کے جانب سے عبدالعزیز خان، جناب طاہر نظری، جناب قیوم چنگیزی ودیگر مقررین نے خطاب کیں،مقررین نے کہا کہ ہماری قوم پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہیں، اور اس سلسلے میں مشاورتی ٹیم میں شامل افراد کوئٹہ کے مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی راہنماؤں اور قبائلی سرداروں سے رابطہ کر نے پابند ہیں، تا کہ دہشت گردی کے لعنت کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی جا سکے اور عوامی طاقت کے ذریعے دہشت گردی کرنے والے سازشی عناصر کی بیخ کنی کی جاسکے اور اس کے اثرات سے کوئٹہ میں صدی سے آباد برادر اقوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔انھوں نے کوئٹہ میں آباد تمام اقوام سے اپیل کی، کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا دامن تھامے رکھیں، اور غلط و منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں تا کہ کوئٹہ کے عوام میں برادر اقوام کو آپس میں دست بہ گریباں کرنے کی مذموم سازش کو ناکام بنایا جاسکے۔

.......

/110