8 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں خارجہ پالیسی اور عالمی سکیورٹی امور کے شعبے کے سربراہ علی باقری نے ایران میں تیل کے عظیم ذخائر کو تیل کی عالمی منڈی میں ثبات کا ضامن قراردیا۔

ابنا: علی باقری نے آج تہران میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی معاون لتا ریڈی سے ملاقات میں دنیا میں انرجی کے بڑھتے ہوئے تقاضے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ تیل برآمد کرنے والے بعض ملکوں کے ذخائر آئندہ دہائي میں ختم ہوجائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں تیل اور گيس کے فراوان ذخائر تیل کی عالمی منڈی میں ثبات اور استحکام کا باعث ہیں۔

اس ملاقات میں محترمہ لتا ریڈی نے ایران کے ناوابستہ تحریک کے چیئرمین بننے کی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ نئي دھلی ناوابستہ تحریک کو استحکام پہنچانے پر ہمیشہ تاکید کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی انرجی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا باثبات اور مستحکم ذریعہ سمجھتا ہے۔....... /169