8 مئی 2012 - 19:30

کراچي… کراچي کے علاقے اورنگي ٹاون اور بلديہ ميں پاکستان رينجرز نے کارروائيوں کے دوران دو اہم ملزمان کو گرفتار کرليا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور ديگر اہم سامان برآمد ہوا.

ابنا: رينجرز کے ذرائع کے مطابق اورنگي ٹاون ميں خفيہ اطلاع پر ايک کارروائي کے دوران پاکستان رينجرز نے کالعدم تحريک طالبان سے تعلق کے الزام ميں ايک شخص کو گرفتار کيا جس کي نشاندہي پر بلديہ ٹاون ميں کارروائي کي گئي.

وہاں سے بھي اس کے مبينہ ساتھي کو گرفتار کيا گيا. ملزمان کے قبضے سے بھاري اسلحہ، اہم دستاويزات اور سامان بھي برآمد ہوا. ملزمان سے تفتيش کي جارہي ہے.  .......

/169