7 مئی 2012 - 19:30

امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے ہندوستان سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ايران سے تيل کي درآمد ميں کمي کے لئے اقدامات انجام دے اور اس سلسلے میں امریکہ کی ہمراہی کرے.

ابنا: امريکي وزيرخارجہ نے نئي دہلي ميں وزيراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہندوستان کو ایرا کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کی حمایت کرنا چاہیے کلنٹن نے کہا کہ ہندوستان ايران سے تيل کي درامد کم کرنے کے لئے مزيد اقدامات کرے ذرائع کے مطابق امريکي وزير خارجہ کے اس مطالبے پر ہندوستانی وزير اعظم کا کہنا تھا کہ ايران کو اپني بين الاقوامي ذمہ دارياں پوري کرني چاہئيں ليکن ہندوستان توانائي کي اپني ضروريات کو نظر انداز نہيں کرسکتا. ذرائع کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف اپنی ناکام کوشییں جاری رکھے ہوئے ہے۔.......

/169