ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئي ايجنسي ميں سيکيورٹي فورسز کي کارروائي ميں 8 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں.کرم ايجنسي ميں مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردي جبکہ مہمند ايجنسي ميں دھماکے سے اسکول کي عمارت کو نقصان پہنچا ہے.
اورکزئي ايجنسي کے بالائي علاقوں ماموزئي اور علي خيل ميں سيکيورٹي فورسز نے طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا. کارروائي ميں 8شدت پسند ہلاک اور ان کے تين ٹھکانے تباہ ہوگئے.
کرم ايجنسي کے علاقے سخي احمدشاہ ميں پارا چنار سے پشاور جانيوالي مسافر کوچ پر مسلحدہشت گردوں نے فائرنگ کردي جس سے گاڑي کے شيشے ٹوٹ گئے. شيشے لگنے سے ايک خاتون سميت تين افراد زخمي ہوگئے. پوليٹکل حکام کے مطابق واقعہ کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرليا گيا ہے........
/169