ابنا: تہران کے الیکشن کمیشن سعید احمد شہرکی نے جمعے کی رات کو صحافیوں سے گفتگو کرتےہوے کہا کہ دوسرے مرحلے میں عوام کی شرکت میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں تیس فیصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ ادھر تہران کے ڈپٹی الیکشن کمیشنر حسن علی نوری نے کہا ہے کہ تینتیس حلقوں میں پولنگ کے بعد فورا ووٹوں گی گنتی کا کام شروع کردیا گيا ہے۔ قابل ذکرہے جمعے کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے تینتیس انتخاباتی حلقوں میں ووٹنگ ہوئي جن میں سے اکثر حلقوں میں ووٹنگ کا وقت بڑھانا پڑا۔ تہران کے حلقوں میں رات کے نو بجے تک ووٹنگ کے وقت میں اضافہ کیا گيا۔ نویں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں دو مارچ کو ووٹنگ ہوئي تھی جس میں ملت ایران نے بھر پور شرکت کی تھی۔ ......./169
4 مئی 2012 - 19:30
News ID: 313077
نویں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام کی شرکت میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔