ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا بیرون ملک دورہ کے سلسلے میں شام کے دارالحکومت دمشق پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے راہنماؤں دیار سیدہ زینب (س) آمد پر خوش آمدید کہی۔ اس موقع پر مومنین ایک بڑی تعداد بھی استقبال کے لیے کھڑی تھی۔
منطقہ سیدہ زینب (س) میں موجود مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء کرام کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے طلباء کو پاکستان کی تازہ صورتحال سے اور پاکستان میں ملت تشیع کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس نشست کے دوران طلباء نے ان سے مختلف سوالات کئے اور انہوں نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے۔
انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کے جلسے میں پاکستان کی عوام کو سیاسی، اجتماعی، اقتصادی روڈ میپ دیں گے۔ اور انشاءاللہ شیعہ ہی وہ قوم ہوگی جو وطن عزیز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرے گی اور دہشتگردوں کی مدد دینے سارے نجس ہاتھ کاٹ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ووٹ ہمارے ائمہ (ع) کی ہمارے پاس امانت ہے۔ ووٹ اس لیے نہیں ہے کہ گلیاں اور سڑکیں پختہ بنانے کے لیے استعمال ہو، بلکہ اس کو عظیم مقاصد اور اہداف کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ہمارا ووٹ اس طرح استعمال ہو، تاکہ ملک سے دہشتگردی ختم ہو، تاکہ لوگوں میں شعور آئے، تاکہ مظلوموں کے حقوق پائمال نہ ہوں، تاکہ وطن عزیز سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ ملت اب بیدار ہو گئی ہے اور اب ملت کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ شیعہ قوم بہادر قوم ہے اور ہمیشہ قربانی دی ہے اور ہر وقت قربانی کے لیے تیار رہتی ہے۔ انہوں نے کسی بھی قوم کی ترقی میں جوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، لہذا جوانوں کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔
......
/169