2 مئی 2012 - 19:30

مصر میں اخوان المسلمین نے ملک میں تشدد کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے فوری طورپر تشدد کے خاتمے اور صدارتی انتخابات پر نگرانی کرنے کےلئے غیر جانبدارحکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اخوان المسلمین نے آج ایک بیان میں کمال الجنزوری کی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ اس بیان میں کہا ہےکہ شفاف صدارتی انتخابات کرائے جائيں اور تیس جون تک عوامی حکومت کو اقتدار سونپ دیا جائے۔ اس بیان میں یہ بھی مطالبہ کیا گيا ہے کہ اعلی فوجی کونسل آئين کی تدوین کرنے والی کمیٹی کی تشکیل میں مداخلت نہ کرے۔ اخوان المسلمین نے اعلی فوجی کونسل کو موجودہ بحران کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی جمعے کو ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کرے گي۔ قاہرہ میں ہونےوالے ملین مارچ کا مقصد اعلی فوجی کونسل کی پالیسیوں اور عوام کے خلاف جاری جرائم کی مذمت کرنا ہے۔ مصر میں صدارتی امیدواروں کی انتخاباتی سرگرمیوں کے دوران مسلح افراد اور اعلی فوجی کونسل کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں بیس افراد مارے گئے جس کے بعد امیدواروں نے اپنی انتخاباتی سرگرمیاں روک دی ہیں۔ مصری عوام کا کہنا ہے کہ فوجی کونسل انقلاب کے اھداف کے خلاف کام کررہی ہے اور صداراتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کی سرگرمیوں میں خلل ڈال رہی ہے۔

0....0

/169