2 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ قرآن کریم کی بےحرمتی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

ابنا: جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے بدھ کے روز اسلامی تعاون تنظیم کو ایک خط ارسال کر کے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کو روکنے کے لیے جلد از جلد فوری اقدامات کرے۔

ایران کے نمائندہ دفتر نے اسی طرح ایک بیان میں امریکی پادری کی جانب سے قرآن کریم کی توہین کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ اس مذموم عمل سے دنیا کے مسلمانوں کا غم و غصہ بھڑک اٹھے گا۔

.......

/169