30 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی ا کبر صالحی نے کہا ہے کہ مغرب کی پابندیاں اور دباؤ ایران کی سائنسی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے تہران میں ملیشیاء کی پارلیمنٹ کے اسپیکر تان سری امین حاجی مولیا سے ملاقات میں کہا ایران اپنے ماہرین کی توانائيوں کی بدولت خودکفالت کی طرف گامزن ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے تمام شعبوں میں اپنے ماہرین کی توانائيوں کے باعث ترقی کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور ملیشیا مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔ ملیشیاء کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملیشیا کی حکومت اور قوم کی نظر میں ملت ایران کا خاص احترام ہے۔

ملیشیاء کے اسپیکر تہران میں ایشیا اور بحرالکاھل کے ملکوں کی پارلیمانوں کےاجلاس میں شرکت کرنے آئے ہیں۔

.......

/169