ابنا: ہدایت کی خلاف ورزی پر متعلقہ سفارت کار کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پاکستان آمد پربھی تمام سفارت کار دفتر خارجہ میں رجسٹریشن کے پابند ہوں گے اورکوئی بھی سفیر اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل نہیں کرسکتا ہے-امریکہ سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں کی کڑی نگرانی کابھی فیصلہ کیا گیا ہے- پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والا نیا ہدایت نامہ مختلف سفارتکاروں کو موصول ہوگیا ہے-
دوسری جانب القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے- اسلام آباد میں امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک سمیت دیگر سفارتی مشنز کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اہم سرکاری عمارات پر بھی حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں اور سفارتکاروں کو پبلک مقامات پر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے-
.......
/169