ابنا: ايران کے فضائي دفاع کے خاتم الانبيا ہيڈکواٹر کے کمانڈر بريگيڈيئر جنرل فرزاد اسماعيلي نے بتايا ہے کہ ايران دشمن کے ميزائلوں کا رخ اپني مرضي کے مطابق موڑدينے پر قادر ہوگيا ہے.
انہوں نے کہا کہ ايران کے فضائي دفاع کے شعبے ميں يہ پروجکٹ مکمل ہوگيا ہے اور خطرے کي صورت ميں يہ سسٹم فعال ہوکر اپنے فرائض پر عمل کرنا شروع کردے گا.
انہوں نے کہا کہ ہر ميزائل اسلامي جمہوريہ ايران کے مقدس پيکر کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہي يا منہدم ہو جائے گا يا منحرف کرديا جائے گا اور اس ہدف کو نشانہ بنائے گا جس کا تعين ہم کريں گے.
بريگيڈيئر جنرل فرزاد اسماعيلي نے بتايا کہ يہ اليکٹرونگ جنگ کي خصوصيت ہے اور اس ميں دشمن کے ميزائلوں کے لئے منصوبہ بندي کي جاتي ہے.
فضائي دفاع کے خاتم الانبيا ہيڈکواٹر کے کمانڈر نے اسي طرح خليج فارس ميں ميزائل ڈيفنس سسٹم نصب کئے جانے کے بارے ميں کہا کہ فضائي، بحري اور زميني دفاع کے ميدانوں ميں ايران کي پوزيشن بہت مستحکم ہے اور اگر آج کچھ ممالک اس فکر ميں ہيں تو يقينا وہ دفاعي ميدان ميں کمزوري کا احساس کررہے ہيں.
.......
/169