ابنا: خیرپور انتظامیہ کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود لبیک یاحسین ع کانفرنس حیدری مسجد میں شروع ہو گئی ہے، جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ مختار امامی اور علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر علماء کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
کانفرنس کا آغاز لبیک یاحسین ع کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں ہوا، علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہمراہ شہر کے داخلی راستوں پر موجود لوگ بھی قافلے کی صورت میں خیر پور شہر میں داخل ہوئے اور پنڈال پہنچ گئے، کانفرنس میں خواتین بھی شریک ہیں۔
.......
/169