ابنا: اوقاف الخليل كے ڈائريكٹر نے اعلان كيا ہے صہیونی آباد كاروں كے ايك گروپ نے اسرائيلی سيكورٹی فورسز كی مدد سے مسجد ابراہيم پر صہیونی پرچم كو نصب كرديا ہے۔
جعبری نے كہا كہ صہیونی آباد كاروں كا یہ اقدام مسجد ابراہيم كی توہين ہے اس كی اسلامی تاريخی حيثيت سے انكار كے مترادف ہے۔
انہوں نے مزيد كہا مسجد ابراہيم كی بے حرمتی كے مسلمانوں كے احساسات مجروح ہوں گے۔ اس سے صہیونی ریاست فورا مسلمانوں كی مسجد سے پرچم اتار دے ۔
گذشتہ سال بھی صہیونی ریاست نے مسجد ابراہيم ميراث یہوديوں میں شامل كرنے كی كوشش كی جس كے بعد صہیونی آباد كاروں كے مسجد ابراہيم اور مسلمانوں پر حملات میں اضافہ ہوگيا تھا۔ .......
/169