27 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کےصوبہ بلوچستان ميں مختلف حملوں ميں کم سے کم سات افراد کے مارے جانے کي خبر ہے -

ابنا:  پريس ٹي وي نے پاکستاني سيکورٹي ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ سنيچر کو  صوبہ  بلوچستان کے ضلع برکھان ميں چہروں پر نقاب لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ايک وين پر حملہ کرديا -

اس حملے ميں کم سے کم دو افراد مارے گئے جن ميں ايک سيکورٹي اہلکار بھي شامل ہے - حملے ميں پانچ افراد زخمي بھي  ہوئے ہيں  جن کي حالت نازک بتائي گئ ہے - آخري اطلاع ملنے تک کسي گروہ نے اس حملے کي ذمہ داري قبول نہيں کي تھي –

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ميں بھي ايک گرينيڈ حملے ميں ايک فرد مارا گيا اور ايک پوليس اہلکار زخمي ہوگيا - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ کوئٹہ ميں جمعے کو سيکورٹي فورس کے ايک سرچ آپريشن ميں چار مسلح افراد ہلاک ، سات زخمي اور سات گرفتار ہوئے تھے-

پاکستان کے سيکورٹي ذرائع کے مطابق اس سرچ آپريشن ميں بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے-

.......

/169