ابنا: سعودی عرب نے قاہرہ سے اپنے سفیر کو صلاح و مشورے کے لئے ریاض طلب کرلیا ہے سعودی باخـبر ذرائع کے مطابق مصر میں سعودی عرب کا سفارتخانہ عارضي طور پر بند رہےگا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مصر میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کے باہر سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ کے خلاف شدید اور وسیع پیمانے پرعوامی مظاہرے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے سعودی عرب کے قید خانوں میں بند ہزاروں مصریوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی حکام کی طرف سے ایک مصری وکیل کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مصری وکیل کو سعودی بادشاہ پر تنقید کی وجہ سے عمرہ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔.......
/169