27 اپریل 2012 - 19:30

حکومت شام کے ترجمان جہاد مقدسی نے آج ایک بیان میں ترکی کے وزیر اعظم اردوغان کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انھوں نے شام کے ساتھہ ترکی کی مشترکہ سرحدوں پرامن کے تحفظ اور شامی پناہ گزینوں کی رہائش کیلئےایک علاقہ قائم کرنےکیلئے نیٹو سے تعاون کی درخواست کی ہے ۔

ابنا: حکومت شام کے ترجمان جہاد مقدسی نے آج ایک بیان میں ترکی کے وزیر اعظم اردوغان کے اس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے انقرہ کو شام کے داخلی امور میں مداخلت پر خبردار کیا ہے ۔ جہاد مقدسی نے کہا ہے کہ اردوغان کا یہ بیان شام کی صورت حال کشیدہ بنانے کے مقصد سے انقرہ اور دمشق کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کا آئینہ دار ہے ۔

ترکی کے وزیر اعظم اردوغان نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے ترکی کے ساتھہ ملنے والی سرحدوں میں رخنہ اندازی جاری رہنے کی صورت میں ترکی ان سرحدوں پر امن کے تحفظ کیلئے نیٹو کے ایک اتحادی ملک کی حیثیت سے اس سے مدد و تعاون کی درخواست کریگا ۔......

/169