27 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک ، بےگناہ شامی عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک ، بےگناہ شامی عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام نے بحرانی مرحلے کو بخوبی عبور کرلیا ہے لیکن بعض ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرکے خاص اہداف کا پیچھا کررہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ دہشت گرد عام بےگناہ افراد کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عبد اللہیان نے کہا کہ شام کی حکومت اصلاحات پر عمل کررہی ہے اور شامی حکومت کا اصلاحاتی منصوبہ ہی شام کے معاملے کا بہترین حل ہے۔.......

/169