ابنا: مشرقي شہر قطيف کے عوام نے مظاہرے کرکے تمام جمہوري حقوق کے حصول تک مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھنے کا عزم دوہراياـ يہ مظاہرے اتحاد برائے آزادي و انصاف نامي تنظيم کي دعوت پر ہوئےـ مظاہرين جلوس کي شکل ميں الدبابيہ قبرستان کي جانب بڑھے جہاں سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں شہيد ہونے والے مظاہرين کي قبريں ہيں ـ
حاليہ کئي مہينوں سے سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں ـ مظاہرين، بے روزگاري، دفتري بد عنواني اور ملک کي دولت کي لوٹ مار کو آل سعود حکومت کي دين قرار ديتے ہيں ـ
آل سعود حکومت علاقے کے قذافي، اور حسني مبارک جيسے ڈکٹيٹروں کے انجام سے خود کو بچانے کے مقصد سے طاقت کا استعمال کرکے مظاہروں کو کچل دينا چاہتي ہے، چنانچہ وہ کسي بھي مجرمانہ کارروائي کي انجام دہي ميں دريغ نہيں کررہي ہے ـ اس وقت بڑي تعداد ميں سياسي کارکن آل سعود کي تفريق آميز پاليسيوں پر اعتراض اور بنيادي اصلاحات کے مطالبے کي وجہ سے جيلوں ميں بند ہيں-.......
/169