ابنا: بائو دونگ لی نے بغداد میں ایران اور پانچ جمع ایک کے مجوزہ مذاکرات کو نہایت اہم قراردیتےہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں اگر فریقین کسی نتیجے تک پہنج جاتےہیں تو یہ بات عالمی برادری کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہوگي۔ چين کے سفیر نے کہا کہ اس صورت میں عالمی برادری کی ساری تشویشیں ختم ہوجائيں گي۔
انہوں نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر چین کی حکومت کا موقف نہایت واضح ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پابندیاں تعمیری اثرات کی حامل نہیں ہوتیں اور ایران کے خلاف پابندیوں سے کوئي مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے استنبول میں مذاکرات کئے تھے اور دوسرا دور تئيس مئي کو بغداد میں ہوگا۔
.......
/169