25 اپریل 2012 - 19:30

ايران کے نائب وزير خزانہ نے کہا ہے کہ تہران سبسڈي کو بامقصد بنانے کے حوالے اپنے تجربات دوسرے ملکوں کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہے۔

ابنا: بہروز علي شيري نے واشنگٹن ميں عالمي بينک اور آئي ايم ايف کے اجلاس کے اختتام پر ارنا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئي ايم ايف کي سربراہ کرسٹينا لاگارڈ نے خواہش ظاہر کي ہے کہ ايران سبسڈي کو بامقصد بنانے کے قانون  کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے اپنے تجربات دوسرے ملکوں کو منتقل کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ آئي ايم ايف کي سربراہ کي اس درخواست کے بعد تہران اس سلسلے ميں اپنے تجربات ديگرترقي پذير ممالک کے حوالے کرنے کو تيار ہے-

انہوں نے اقتصادي مسائل ميں سياسي فيصلوں کو داخل کرنے کے خاص طور پر ايران کے تيل پر پابندي کے سلسلے ميں ترقي پذير ممالک کي تشويش کي جانب اشارہ کيا اور کہا کہ ترقي پذير ممالک نے ايران کے تيل پر پابندي عائد کرنے کي بعض ملکوں کي کوششوں پر سخت تشويش کا اظہار کيا ہے-

واضح رہے کہ واشنگٹن ميں عالمي بينک اور آئي ايم ايف کا چار روزہ اجلاس بدھ کے روز اختتام پذير ہوا جس ميں دنيا کے ايک سو ستاسي ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کي۔

.......

/169