25 اپریل 2012 - 19:30

تیونس نے شام کےخلاف فوجی کاروائي کی بابت خبردارکیاہے۔

ابنا: تیونس کےصدارتی ترجمان عدنان منصور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تیونس کےصدر نےاب تک عرب ممالک سے شام میں فوجی مداخلت کامطالبہ نہيں کیاہے اور اس سلسلےمیں سامنےآنےوالی خبریں بےبنیاد ہیں۔

عدنان منصور نےکہاکہ تیونس کےصدر منصف المرزوقی کےموقف میں ابھی تک کوئي تبدیلی نہيں آئی ہے اور انھوں نےابھی تک شام میں عرب ممالک کی محافظ امن فوج کاکوئی مطالبہ نہيں کیاہے۔ عدنان منصور نےکہاکہ شام میں محافظ امن فوج کی ذمہ داری شہریوں کی مدد کرنا ہے اور ان فوجیوں کوجھڑپوں میں نہيں شامل ہوناچاہئے۔

واضح رہے کہ دہشتگردگروہوں نے کئی مہینوں سے اغیار کی حمایت سے شام کےبعض شہروں میں بدامنی پھیلارکھی ہے اورکوشش کررہے ہیں کہ عوام اور سیکورٹی اہلکاروں میں قتل وغارتگری کابازارگرم کرکے اوردمشق حکومت کواس کاذمہ دار قراردےکراس ملک میں بیرونی مداخلت کی زمین ہموارکریں۔....... 

 /169