25 اپریل 2012 - 19:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کےنمائندے محمدخزاعی نےکہاہے کہ ایران کےخلاف صہیونی ریاست کےبےبنیاد الزامات جنگ پسندی اور نفسیاتی جنگ کی غرض ہیں۔

ابنا: محمدخزاعی نے بدہ کوسرحدوں سےباہر کی اسمگلنگ، عالمی امن کےلئےخطرےکےزیرعنوان اقوام متحدہ کےاجلاس سےخطاب میں ایران کےخلاف صیہونی حکومت کےنمائندے کےبےبنیاد دعوؤں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ صہیونی ریاست کانمائندہ سلامتی کونسل کےفورم کو ایران کےخلاف بےبنیادالزامات ، جنگ پسندی ، نفسیاتی جنگ اور پروپیگنڈہ مہم کےلئے استعمال کررہا ہے۔

محمدخزاعی نےکہاکہ ایران کےخلاف صہیونی ریاست کےالزامات ایسےعالم میں سامنےآرہےہيں کہ وہ اپنےایجنٹوں کےذریعےخودمجرمانہ اقدامات کررہی ہے جن میں ایران کےایٹمی سائنسدانوں کےقتل کی جانب اشارہ کیاجاسکتاہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کےمستقل نمائندے نےکہاکہ صہیونی ریاست ایران کےپرامن ایٹمی پروگرام کےسلسلےمیں بھی رائےعامہ کوگمراہ کرنےکی کوشش کررہی ہے جبکہ خود اس کےپاس خفیہ ایٹمی گودام اورغیرقانونی طورپرسیکڑوں ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں جوعالمی اورعلاقائی امن کےلئے خطرہ ہیں۔....... /169