25 اپریل 2012 - 19:30

روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاملے پر روس کی تجویز پر گروپ 1+5 اور ایران کا مثبت رد عمل کا اظھار کیا ہے۔

ابنا: روس کے نائب وزير خارجہ سرگئی ربابکوف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاملے پر روس کی تجویز پر گروپ 1+5 اور ایران کا مثبت رد عمل کا اظھار کیا ہے۔

روسی نائب وزير خآرجہ نے کہا کہ روس ایران کے ایٹمی معاملے کو تدریجی طور پر حل کرنے کی تلاش میں ہے کیونکہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو پرامن مقاصد کے لئے سمجھتا ہے جبکہ مغربی ممالک کو اس کے فوجی اہداف پر تشویش ہے۔

روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ 14 اپریل کو استنبول مذاکرات نے ایران اور گروپ 1+5 نے روس کے تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اس نے کہا کہ طرفین نے روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور عالمی برادری ایران کے ایٹمی معاملے پر کسی مشترکہ حل تک پہنچنا چاہتی ہے۔

استنبول مذاکرات میں ایران کے اعلی مذاکرات کار نے واضح کہا تھا کہ ایرانی قوم این پی ٹی معاہدے کے تحت پرامن ایٹمی حقوق کی خواہاں ہے۔.......

/169