ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں عوامی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ سندھ کے شہروں میرپور خاص سکھر، نوابشاہ،گھوٹکی، ٹھٹہ، دادو، نوشہرو فیروز، خیرپور اور تھرپارکر میں کاروبار بند ہوگیا ہے اور ٹائروں کو نذر آتش کر کے نعرے بازی کی گئی ہے۔ادھر کراچی کے علاقے قائد آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کو معطل کر دیا۔
لیاری میں بھی فائرنگ کی گئی ہے، جس کے باعث کاروبار بند ہوگیا۔ پاکستانی عوام پاکستانی عدلیہ اے نامنہاد فیصلے کو سیاسی فیصلہ قراردے رہے ہیں اور اسے جمہوریت پر کاری ضرب سے تعبیر کررہے ہیں۔.......
/169