اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سابق رکن پارلیمان جلال فیروز نے العالم نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت منامہ کے مختلف علاقوں میں کرائے کے پاکستانی فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ عوام کی طرف سے کسی قسم کے احتجاجی جلسے جلوسوں کو کچل دیں۔
انھوں نے کہا کہ ہفتے کے روز 10 لاکھ کے ملک میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے فارمولا ون کے خلاف مظاہرہ کیا جبکہ آل خلیفہ کی حکومت نے ملک کے تمام علاقوں میں زہریلی گیسوں کے ذریعے عوام کو کچلنے کی اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
انھوں نے عرب اور مغربی ممالک کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے لاکھوں بحرینیوں کی احتجاجی ریلی کو کوریج نہ دیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ہم اپنے جلسے جلوسوں اور ریلیوں میں اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم جمہوریت اور آزادی چاہتے ہیں لیکن آل خلیفہ خاندان جتانا چاہتا ہے کہ گویا ملک میں کسی قسم کا احتجاج نہیں پایا جاتا، یہاں کوئی مشکل نہیں ہے اور ملک پرامن ہے اور اس نے یہی جتانے کے لئے فارمولا 1 کار ریس کے انعقاد کے لئے عوام کی جیب سے کروڑوں ڈالر خرچ کررہا ہے۔
انھوں نے کہا: بحرین کا انقلاب پر امن ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت فارمولا 1 سے قبل مسلسل دعوی کرتی رہی تھی کہ بحرینی عوام تشدد پر اتر آئے ہيں اور خلیفی عدالت نے متعدد افراد پر تشدد کے جھوٹے الزامات لگا کر جیلوں میں بند کر رکھا ہے؛ لیکن اب وہ خاموش ہے لیکن فارمولا 1 کے مقابلوں نے ثابت کردیا ہے کہ یہاں عوام کا انقلاب پر امن ہے ورنہ بحرین میں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد ہرگز ممکن نہ ہوتا۔
انھوں نے کہا: آل خلیفہ نے آل سعود کے تعاون سے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری رکھا ہے، ہزاروں افراد کو زخمی اور سینکڑوں کو شہید کیا ہے، ہزاروں افراد کو جیلوں میں بند کررکھا ہے اور سینکڑوں کو تشدد اور ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد کو روزگار سے محروم کیا گیا ہے اسی لئے عالمی برادری سے توقع کی جاتی ہے کہ فارمولا 1 کار ریس کا پروگرام ملتوی کرے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
انقلاب کرامت کا 434واں دنبحرین میں فارمولا ون یا فارمولا بلڈ/ انقلابی راہنما کی شہادت