22 اپریل 2012 - 19:30

پروازوں کي عارضي بندش کے بعد کراچي کا انٹرنيشنل ايئر پورٹ دوبارہ کھول ديا گيا ہے-

ابنا: گزشتہ روز لينڈنگ کے دوران ايک نجي ايئر لائن کے طيارے کا ٹائر پھٹ جانے کے بعد کراچي کے انٹرنيشنل ايئر پورٹ کو بند کرديا گيا تھا-

شہري ہوابازي کے حکام کا کہنا ہے حادثے ميں مذکورہ طيارے کے تمام مسافر اور عملے کے افراد محفوظ رہے  اور انہيں بحفاظت نکال ليا گيا تھا-

گزشتہ روز ہي لاھور سے مشہد آنے والي نجي ايئرلائن کي پرواز کو طيارے کے فيول ٹينک ميں ليکج کے مشاہدہ کے بعد ٹيک اف سے روک ديا گيا تھا-

ادھر پاکستان کے وزير دفاع چوہدري احمد مختار نے نجي ايئر لاينوں کے تمام ہوائي جہازوں کي از سرنو جانچ پڑتال کا حکم  دے ديا ہے-

انہوں کہا کہ فٹنس سرٹيفکٹ کےبعد ہي ان جہازوں کو اڑنے کي اجازت دي جائے گي-پاکستاني کے سرکاري ٹي وي کے مطابق سول ايوي ايشن اتھارٹي کے ترجمان نے کہا ہے کہ نجي ايئرلائنوں کے ہواجہازوں کي چانچ پڑتال کا کام آج سے شروع کيا جائے گا-

واضح رہے کہ پاکستان کي وزرات دفاع نے نجي ايئرلانيوں کے ہوائي جہازوں کي جانچ پڑتال کا حکم ملک ميں ہونے والے طيارے کے  افسوسناک حادثے کے بعد ديا ہے جس ميں ايک سو ستائيس افراد ہلاک ہوگئے-.......

/169