ابنا: امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور محمد قرقاش نے ایران کی جانب سے امارات کے دعووں کے جواب کے بارے میں کہا امارات و ایران آپسی اختلافات کے باوجود ہمیشہ ایک دوسرے کے ہمسایہ رہیں گے۔
قرقاش نے کہا کہ اختلافات بڑھانا دونوں ملکوں کے فائدے میں نہیں ہے۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے گذشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اس بیان کی مذمت کی تھی کہ ایران نے خلیج فارس میں تین جزیروں تنب کوچک تنب بزرگ اور ابوموسی پر قبضہ کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان جزیروں کا تعلق اسلامی جمہوریہ ایران سے ہے اور رہے گا اور اس پر کسی طرح کے مذاکرات بھی نہیں کئے جاسکتے۔
قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے گذشتہ ہفتے صوبہ ہرمزگان کے دورے میں جزیرہ ابوموسی کا بھی دورہ کیا تھا اور اس جزیرے کے عوام سے ملاقات کی تھی۔ .......
/169