ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ترک حکام نے کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی غرض سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔ سعودی عرب اور ترک حکام کی سازشوں کے مطابق شام کی سرحد پر بفر زون بناکر انسان دوستانہ امداد کے بہانے سعودی عرب کے فراہم کردہ ہتھیار بھیجے جائيں گے۔
المنار کے مطابق رجب طیب اردوغان اور سعودی بادشاہ عبداللہ نے شام کے خلاف بعض سازشی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کے بارے میں عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان کا منصوبہ اسی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے جب شام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کو مالی اور فوجی امداد بند کردی جائے۔
یاد رہےشام میں امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔....... /169