ابنا: سپاہ پاسداران کے رابطہ عامہ کے مطابق اس تقریب میں سپاہ کی بحریہ کے ایک اعلی عھدیدار رير ایڈمرل سیف اللہ بختیار وند نے کہا کہ خلیج فارس میں تیل اور گيس کے عظیم ذخائر کے پیش نظر ان ذخائر کے تحفظ کے لئے دفاعی توانائيوں میں اضافہ کرنا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ اس کی توانائياں علاقے کے تمام ملکوں کے لئے ہیں ۔
رئير ایڈمرل بختیار وند نے کہا کہ سراج اور ذوالفقار جیسے جہازوں سے ایران کی دفاعی توانائيوں میں کافی اضافہ ہوگا۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی ماہرین نے فوجی ساز وسامان بنانے کے علاوہ بڑے بڑے جنگي جہاز بھی بنائے ہیں جن میں جماران ڈسٹرائر، تیز رفتار جہاز سراج اور ذوالفقار قابل ذکر ہے ہیں۔.......
/169