20 اپریل 2012 - 19:30

بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے کہا ہےکہ بحرین میں فارمولا ون ریس سے آل خلیفہ کی رسوائي ہوگي۔

ابنا: جمعیت الوفاق کے رکن ھادی الموسوی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کا یہ اصرار کہ فارمولا ون ریس کرائي جائے گي ملک کے حالات کے پیش نظر حکمران خاندان کی رسوائي کا باعث ہوگا کیونکہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر بحرینی باشندے صحافیوں کو ملک کے بحرانی حالات سے آگاہ کریں گے۔

بحرین میں کل سے فارمولا ون عالمی مقابلے شروع ہونےوالے ہیں۔ بحرین کی عوام کا کہنا ہےکہ ملک کے بگڑتے ہوئےحالات کے پیش نظر حکومت کو یہ مقابلے نہیں کروانے چاہیں۔ یاد رہےآل خلیفہ کی شاہی ڈکٹیٹر حکومت فارمولا ون مقابلے کرواکر یہ ظاہر کرنا چاہتی ہےکہ ملک میں امن وامان ہے۔ .......

/169