ابنا: کرفيو کے اوقات ميں نرمي کے دوران چادر اوڑھنے ، جيکٹ پہننے اور دو سے زائد افراد کے ايک ساتھ گھومنے پر پابندي ہے.دو سري جانب گلگت شہر ميں مسلسل کرفيو اور صورتحال کوقابوميں لانے کے لئے ،مقامي ہوٹل ميں صوبائي حکومت کے زير اہتمام امن جرگہ کا انعقاد ہوا جس ميں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور عمائدين شہر نے شرکت کي.
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان پير کرم علي شاہ،اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان ميجر جنرل اکرام الحق اور ديگر نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا کہ کرفيو کا نفاذ مسئلہ کا مستقل حل نہيں ہے.
اگر حالات کو سدھارنا ہے تو تمام فريقين کو مل بيٹھ کر اپنے معاملات طے کرنا اور شر پسندوں کيخلاف بلا امتياز کارروائي کرنا ہوگي.
.......
/169