19 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان میں نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگيا ہے-

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کا یہ طیارہ راولپنڈ ميں چکلالہ کے علاقے بحريہ ٹاؤن کے قريب گرکر تباہ ہوگيا۔ طيارے ميں 127 مسافر سوار تھے۔

یہ طیارہ شام 5 بجے کراچي سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوا تھا تاہم ٹريفک کنٹرول سے 6 بج کر 40 منٹ پر  اس کا رابطہ منقطعہ ہوگیا تھا۔ وزارت دفاع نے طيارہ حادثے کي تصديق کردي ہے.ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر اب بھي کئي جگہ آگ لگي ہوئي ہے اور طيارے کا ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا ہے۔

سول اور فوجي امدادي ٹيميں حادثے کے مقام پر پہنچ گئي ہيں جبکہ راولپنڈي اور اسلام آباد کے اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کردي گئي ہےذرائع کے مطابق 118 افراد کي ہلاکت کي اطلاعات ہيں۔

فضائي حادثے کي متضاد اطلاعات کے بعد سول ايوي ايشن ذرائع نے تصديق کي ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طيارہ بھوجا ايئر لائن کا ہے جس ميں 118 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے.

ذرائع کے مطابق کنٹرول ٹاور سے طيارے کو لينڈنگ کيلئے کليئر کرديا گيا تھاتاہم موسم کي خرابي کے باعث طيارہ حادثے کا شکار ہو گيا. وزير دفاع نے ڈائريکٹر جنرل سول ايوي ايشن کو راولپنڈي ميں طيارہ حادثے کي تحقيقات کا حکم ديديا........

/169