18 اپریل 2012 - 19:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ايک بار پھر ملک ميں جمہوريت کے حق ميں ہونے والے مظاہروں کو طاقت کے بل پر کچل ڈالا ہے-

ابنا: سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ملک ميں جمہوريت کے قيام اور انساني حقوق کے کارکنوں کي رہائي کے لئے مظاہرہ کرنے والوں پر آنسوگيس کے گولے پھينکے اور پاني کي توپوں کا استعمال کيا-

مظاہرين حکومت پر انساني حقوق کي خلاف ورزيوں  اور عام شہريوں کے قتل عام کا الزام لگا- مظاہرين ملک کي جيلوں ميں بند تمام سياسي قيديوں کي رہائي اور شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے-

دوسري جانب اطلاعات ہيں بحريني پوليس نے باب البحرين نامي تاريخي مقام پر دھرنا دينے والے انساني حقوق کے سيکڑوں کارکنوں کو پر حملہ کيا اور انہيں اس مقام سے زبردستي بے دخل کرديا ہے- درايں اثنا بحرين کے اپوزيشن رہنماؤں کي اپيل پر يہ مظاہرے ہوئے جنہوں نے بحرين کے عوام کا پيغام ان ٹيموں تک پہنچانے کے لئے ہفتہ استقامت وپائيداري منانے کا اعلان کيا ہےـ.......

/169