ابنا: دفترخارجہ کے نئے ترجمان معظم خان نے اسلام آباد ميں ہفتہ وار نيوزبريفنگ ميں کہاہے کہ پارليماني گائيڈ لائنز کے مطابق نيٹو سپلائي روٹ سے متعلق ورک پلان پر کام جاري ہے.
ڈرون حملے پاکستان کي جغرافيائي سالميت کي خلاف ورزي ہيں، پاک امريکا تعلقات اہم ہيں اور پاکستان امريکاسے رابطے ميں ہے.
سياچن سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ پاکستان کي پوزيشن اور پاليسي قائم ہے، سياچن پر پاک بھارت مذاکرات کا جو عمل جاري ہے اس ميں فوجوں کي تعيناتي کا ايشو بھي شامل ہوتا ہے. .......
/169