اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو ٹیپ نے فاش کیا ہے کہ آل خلیفہ کے کرائے کے غنڈے سیکورٹی فورسز کے تعاون سے ایک تجارتی مرکز پر حملہ کرتے ہیں، اس کے اندر موجود تمام اشیاء کو تباہ کرتے ہيں اور اس میں لوٹ مار کا ارتکاب کرتے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ویڈیو ٹیپ نے آل خلیفہ کو مشکل سے دوچار کردیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آل خلیفہ کے بعض افسر کرائے کے غنڈوں کے حملے کے وقت نہ صرف خاموش تماشائی بن کر کھڑے ہیں بلکہ غنڈوں کو ہدایت کررہے ہیں کہ وہ اس تجارتی مرکز کو کس طرح نیست و نابود کردیں۔
اس ویڈیو میں ایک خلیفی افسر نقاب پوش غنڈوں کو حکم دے رہے کہ مرکز میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کو ناکارہ بنادیں تا کہ ان کی فوٹیج نہ بن سکے!۔
ویڈیو لنک ملاحظہ ہو:
تجارتی مرکز پر آل خلیفہ کے غنڈوں اور پولیس والوں کا حملہ
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس