اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے راہنما عبدالہادی الخواجہ 66 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور انہیں کئی مرتبہ اسپتال منتقل کرکے جیل میں لوٹايا گیا ہے جبکہ بحرین کے سیاسی راہنما اور دنیا کی مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہیں اور حال ہی میں ڈنمارک کی وزیر اعظم نے بھی ان کو ڈنمارک کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ الخواجہ کے پاس بحرین کے ساتھ ساتھ ڈنمارک کی دہری شہریت بھی ہے۔
ڈنمارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر نے بحرینی شہریوں کے تحفظ کے لئے تشکیل یافتہ کمیٹی کے تعاون سے عبدالہادی الخواجہ کی رہائی کی غرض سے وسیع ریلی منعقد کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسکینڈینیویا کے ملک ڈنمارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں ڈینش باشندوں نیز ڈنمارک میں مقیم بحرینیوں نے الخواجہ کی اور تمام بحرینی اپوزیشن کے راہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مظاہرہ کوپن ہیگن میں شدید بارش کے دوران انجام پایا اور 60 بین الاقوامی تنظیموں اور حکومت ڈنمارک نے الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس ریلی کے آخر میں شرکت کنندگان نے 2 منٹ تک رک کر عبدالہادی الخواجہ کی تصویر پر مشتمل ماسک اپنے چہروں پر چڑھادیئے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس