اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق بحرین سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں عبدالہادی الخواجہ کے حق میں مظاہرے ہوئے ہیں اور بحرینی عوام نے بھی دو مہینوں سے بھوک
ہڑتال کرنے والےاس عوامی راہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یادر رہے کہ عبدالہادی الخواجہ دہری شہریت رکھتے ہیں اور ڈنمارک کی حکومت نے بھی آل خلیفہ
حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الخواجہ کے ڈینش شہری کی حیثیت سے اس ملک کے حوالے کیا ہے لیکن امریکہ کے حمایت خلیفی حکمرانوں نے ڈنمارک کا یہ مطالبہ مسترد کیا ہے۔
انسانی حقوق کی مختلف عالمی تنظیموں نے بھی الخواجہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کی ذمہ داری آل خلیفہ حکومت پر ہوگی۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریں
بحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس