16 اپریل 2012 - 19:30

جرمنی کے وزیر خارجہ گيدو وسترولے نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کو پرامن ایٹمی انرجی کے استعمال کا حق حاصل ہے، کہا ہےکہ برلن تہران کے ساتھ پرامن ایٹمی انرجی کے شعبے میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔

ابنا: جرمن وزیر خارجہ نے برلن کے ایک اخبار سے گفتگو میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونون فریقوں کے درمیاں بامقصد مذاکرات جاری رہنے چاہییں۔ جرمن وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ نئے مذاکرات میں مغرب نے ایران کو کس طرح کی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے، کہا کہ جرمنی ایران کے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔

وسترولے نے کہاکہ ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے حق کا کبھی انکار نہیں کیا تھا بلکہ ہم نے تو متعدد بار یہ پیش کش کی تھی کہ جرمنی پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے اور آج بھی یہ پیش کش اپنی جگہ باقی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر استنبول مذاکرات کو بامقصد اور مثبت قرار دیا اور کہا کہ ان مذاکرت سے واضح ہوتا ہے کہ گفتگو اہداف تک پہنچاسکتی ہے اگرچہ اہداف تک پہنچنے کا راستہ کٹھن ہی کیوں نہ ہو۔.......

/169